پاکستان کے محمد آصف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کےسیمی فائنل میں پہنچ گئے

انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن کےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے محمدآصف نے یو اےای کےپلیئر کوشکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر کےکوارٹر فائنل میں محمد آصف نےیو اے ای کے محمد شہاب کو شکست دی۔پاکستانی کیوئسٹ نےاماراتی پلیئر کےخلاف مقابلہ 1-4 کےاسکور سے جیتا۔

پہلے فریم میں شکست کےبعدمحمدآصف نےکم بیک کرکےمسلسل 4 فریم جیتا اور محمد آصف کی کامیابی کا اسکور 111-7، 5-54، 0-109، 1-112، اور 48-60 رہا۔

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے، ایک فاسٹ بولرکوآرام دینےکاامکان

محمد آصف نےمیچ کےدوران2سنچری بریک بھی کھیلے۔

یاد رہے کہ محمد آصف ٹورنامنٹ میں ابتک4 سنچری بریک کھیل چکےہیں۔

مزید برآں ایونٹ کےسیمی فائنل آج رات کھیلے جائیں گے۔

Back to top button