منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ سے منظور

ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر اور منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے سینیٹ نے کاؤنٹرفائنسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

بل پر سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی تو بل کے خلاف 9 اور حق میں 28 ووٹ آئے، رضا ربانی، طاہربزنجو، کامران مرتضی بل منظوری کے حق میں کھڑے نہیں ہوئے۔ بل فوری منظور کئے جانے کی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی طرف سے مخالفت آئی۔

بل پیش کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے، اس بل کے تحت اتھارٹی قائم کی جائے گی، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ اہم بل ہے جو پورے کے لئے اہم ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف کو اپنا فیوچر پلان دیا۔

پی ٹی آئی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بارہ بلز ایک دن میں کس طرح پڑھے جا سکتے ہیں، بل منظوری پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور

پاکستان بار کونسل کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترمیم کی مذمت

احتجاج کیا گیا۔

Back to top button