پارلیمنٹ کا چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ،قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں چیف جسٹس عمرعطابندیال کیخلاف ریفرنس لانےکی قرار داد منظور کرلی گئی۔
ایوان نے چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس لانے کیلئے خصوصی کمیٹی کی بھی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مختلف جماعتوں کےارکان شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کو دیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کررہے ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیےجانےکا امکان ہے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے آئین کی ہیت بدل دی، پنجاب میں حکومت کو اسی بینچ میں گھربھیج دیاتھا، عدلیہ کے ججز کانام لینا معیوب سمجھتاہوں مگران لوگوں نے مجبورکردیاہے۔ 4 لاکھ مقدمے پینڈنگ ہیں اور یہ فرمائشی پروگرام شروع کردیتے ہیں، عدلیہ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اتنا بڑا فراڈ ہوگیا چیف جسٹس کہہ رہے ہیں دیکھ کرخوشی ہوئی، پارلیمںٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کاجائزہ لے۔ قانون کے مطابق جو کارروائی بنتی ہےکی جائے، ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیاجائے۔
