چھاپہ مارنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہورہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کے باوجود پرویزالہٰی کے گھرپرچھاپہ مارنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے پرویزالہٰی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔عدالت سے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر نے معافی مانگ لی۔ عدالت میں افسران کی جانب سے تحریری جواب بھی داخل کردیا گیا۔
سرکاری وکیل نےکہا جس مقدمے میں گرفتارکرنے گئےاس میں پرویزالہٰی کی ضمانت نہیں ہوئی تھی،عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
