کورٹ روم میں خاتون جج کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے وکیل کو چھ ماہ قید،ا لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

پشاور ہائیکورٹ نے سوات کورٹ روم میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے وکیل کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔
مختصر فیصلے میں بتایا گیا کہ وکیل اسد اللہ کے خلاف شکایت رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کو موصول ہوئی، جسے خاتون سول جج فوزیہ نسیم نے درج کروایا تھا۔
پشاور ہائیکورٹ نے شکایت کو توہین عدالت کی درخواست میں تبدیل کر دیا اور کارروائی کے دوران وکیل پر الزامات ثابت ہونے پر توہین عدالت آرڈیننس 2004 کے تحت سزا سنائی۔ عدالت نے وکیل کو چھ ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
