عمران خان سے انتقام لینے کا کبھی سوچا تک نہیں، نواز شریف
صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کا کہنا ہے کہ میں انتقام کی سیاست کرنے والا بندہ نہیں ہوں میں کسی کےلیے دل میں کینہ اور بغض نہیں رکھتا۔ میں نے کبھی عمران خان سے انتقام لینے کا سوچا تک نہیں۔
صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے مری میں لیگی سینیٹرز کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہر منصوبے پر مسلم لیگ ن کا نام لکھا ہوا ہے، پاکستان کی تاریخ میں جو بڑا کام میں ہوا اس کے پیچھے ہماری جماعت ہے، انہوں نے لیگی سینیٹرز کو ایوان میں عوام کے مسائل کی بھرپور نشاندہی کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی مخلوط سرکار اپنا پہلا بجٹ کل پیش کرے گی
صدر مسلم لیگ نواز شریف کا ملکی خاطر مل کر چلنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھے تاکہ ملک دوبارہ پٹری پر آسکے، جب کہ قید کے دوران بانی پی ٹی آئی نے ہم پر اپنا پھرپور زور چلایا، وہ امریکہ جا کر ہمارے اے سی اتارنے کی باتیں کرتے تھے۔ نواز شریف نے کہا کہ یقین مانیں میں نے کبھی یہ سوچا تک نہیں کہ اس سے انتقام لوں نہ مجھے اس سے کوئی غرض ہے کہ اس کو جیل میں کون کون سی سہولیات میسر ہیں۔