مئی کے مہینے میں تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر موصول
دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے مئی کے مہینے میں 3 ارب 24 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیج کر ریکارڈ قائم کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مئی میں 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کے مقابلے میں یہ اضافہ 54 فیصد ہے جب کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں موصول ہونے والی یہ رقم 15.3 فیصد زائد ہے، جب کہ گزشتہ ماہ 2 ارب 80 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع کیلئے ن لیگ کی اتحادیوں کو دعوت
مالی سال 2023 کے دوران دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے 4 ارب ڈالر کم بھیجے تھے، جب کہ رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کل 27 ارب 9 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، یہ ترسیلات زر گزشتہ برس کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔