ٹرمپ کے دعوے کی تردید،امریکہ سے معاہدے پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدے پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، داخلی مشاورت جاری ہے، تہران اپنی ریڈ لائنز پر قائم ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ تہران اب بھی مجوزہ معاہدے کے نکات کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے اور اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
