ایران-امریکا جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں بڑھیں : احسن اقبال

 

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ حکومت کی مجبوری ہے، کیوں کہ ایران-امریکا جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،جس کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک پر پڑرہے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دنیا کے 193 ممالک تیل کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہیں اور پاکستان بھی اس عالمی صورت حال سے الگ نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایران-امریکا جنگ دوبارہ شروع ہونے کےخدشات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی،اسی وجہ سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چار برس میں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا،جب کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مارشل لا کے دور میں بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن عوامی خدمت کا سفر نہیں چھوڑا۔

بھارت سیاسی بیانیے سے قانونی حقائق نہیں بدل سکتا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر کاکہنا تھاکہ برطانیہ،روس، چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کے مصالحتی کردار کو سراہا ہے اور امید ہےکہ پاکستانی سفارتی کوششوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔

 

Back to top button