امریکی دباؤ کے باوجود اسرائیل متعلق مؤقف تبدیل نہیں ہوگا، ملائیشین وزیر خارجہ

ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا ہے کہ امریکی دباؤ کے باوجود اسرائیل کے متعلق موقف تبدیل نہیں ہو گا۔
ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا کہ امریکا کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور امریکی کانگریس کے بعض ارکان کی جانب سے کوالالمپور کے ساتھ سکیورٹی اور اقتصادی تعلقات پر نظرثانی کے مطالبات کے باوجود حکومت کی پالیسی برقرار ہے۔
محمد حسن نے بتایا کہ امریکا میں ملائیشیا کے سفیر محمد شہرول اکرام یعقوب نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے طلب کیے جانے پر ملائیشیا کے مؤقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ملائیشیا کی پالیسی نہ تو نئی ہے اور نہ ہی حالیہ پیش رفت کا ردعمل، بلکہ یہ ایک دیرینہ سرکاری مؤقف ہے جسے مختلف ادوار کی حکومتوں نے برقرار رکھا ہے۔
ملائیشین وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو اپنی طویل عرصے سے قائم پالیسی کے مطابق ہی نمٹا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل یا صہیونی حکومت کو تسلیم نہ کرنا ملائیشیا کی مستقل امیگریشن اور خارجہ پالیسی کا حصہ ہے اور یہی مؤقف برسوں سے برقرار ہے۔
ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کر دی
واضح رہے کہ ملائیشیا ان مسلم اکثریتی ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ فلسطینی کاز کی حمایت کے تحت ملائیشیا اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت بھی نہیں دیتا۔
