ایران جنگ : اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک، 624 زخمی ہوئے ، پینٹاگون

 

 

 

امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج کو ہونے والے جانی نقصانات سے متعلق پینٹاگون نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں, جس کے مطابق جنگ میں اب تک ہلاک ہونےوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 جب کہ زخمی فوجیوں کی تعداد 624 بنتی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ہفتے کے روز اپنے جنگی نقصانات کے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرتےہوئے 140 سے زائد مزید زخمی فوجیوں کا اندراج کیا، جب کہ حالیہ دنوں میں ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 4 فوجیوں کو بھی دوبارہ فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ڈیفنس کیژولٹی اینالیسس سسٹم (DCAS) میں ایک نئی کیٹیگری ’اوورسیز آپریشنز‘ کا اضافہ کیاگیا ہےجس کے تحت 7 جولائی سے بیرون ملک کارروائیوں میں ہلاک اور زخمی ہونےوالے فوجیوں کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔اس نئی کیٹیگری کے اعداد و شمار کو اگر آپریشن ایپک فیوری کے تازہ ڈیٹا کے ساتھ یکجا کیاجائے تو 28 فروری سے ایران کےخلاف شروع ہونے والی جنگ میں اب تک ہلاک ہونےوالے امریکی فوجیوں کی تعداد 18 جب کہ زخمی فوجیوں کی تعداد 624 بنتی ہے۔

امریکی میڈیا کےمطابق زخمیوں کی یہ تعداد اس سے قبل کی بلند ترین تعداد 482 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

پینٹاگون کےمطابق ایران جنگ کے آغاز کےبعد سے ہلاک ہونےوالے 18 امریکی فوجیوں میں 11 کا تعلق آرمی، 6 کا تعلق ائیرفورس اور ایک کا تعلق نیوی سے ہے۔ زخمی اہلکاروں میں سے 461 کا تعلق آرمی، 86 کا تعلق نیوی، 19 کا تعلق میرینز اور 58 کا تعلق ائیر فورس سے ہے۔

گزشتہ ہفتے میڈیا اداروں اور قانون سازوں نے پینٹاگون کو اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب ایرانی حملوں کے تسلسل کے باوجود DCAS میں ہلاک اور زخمی فوجیوں کی تعداد کم دکھائی گئی تھی۔

ایران نے امریکا سے مذاکرات کی بحالی پر آمادگی ظاہر کر دی

امریکی میڈیا کاکہنا ہےکہ نئی متعارف کرائی گئی ’اوورسیز آپریشنز‘ کیٹیگری میں 7 جولائی کےبعد کے نقصانات شامل کیےگئے ہیں تاہم اس میں یہ واضح نہیں کیاگیا کہ یہ ہلاکتیں اور زخمی کس مخصوص تنازع یا جنگ سے متعلق ہیں۔تاہم اس کیٹیگری میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام شامل ہیں،جن میں اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں مارےجانے والے 3 امریکی فوجی اور گزشتہ ہفتے شمالی عراق میں ایرانی ڈرون ناکارہ بنانے کے دوران ہلاک ہونے والا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

Back to top button