حزب اللہ کا دفاع ایرانی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ ہے : سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران نے لبنانی جنگجوؤں حزب اللہ کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنالیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے خط کے جواب میں لکھاکہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کےلیے صیہونی جارحیت کا خاتمہ لازمی ہے، حزب اللہ اسرائیل کے خلاف مضبوط چٹان کی طرح ہے۔
مجتبیٰ خامنہ کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی ثابت قدمی دنیا بھر کی آزاد اقوام کےلیے ایک متاثر کن پیغام بن گئی ہے،عالمی تکبر و غلبہ کےخلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کےلیے حزب اللہ مثال بن گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران مظلوم لیکن طاقتور حزب اللہ مجاہدین کے دفاع کو اپنا سٹریٹجک فریضہ سمجھتا ہے۔
