رانا ثنا اللہ کا آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام

 

 

 

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پولنگ سے پہلے آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں دھاندلی کا الزام لگادیا۔

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 10 کوٹلی میں پریزائیڈنگ افسر اور پٹواری پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کے گھر میں پولنگ بیگز سمیت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل راٹھور اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسر اور پٹواری سے تفتیش کرائیں اور اس واردات کا جواب دیں۔انکوائری کے نتائج سامنے آنے تک حلقہ ایل اے 10 میں انتخاب روکا جائے۔پہلے یہ معلوم ہونا چاہیےکہ پولنگ بیگز اور کہاں کہاں گئے ہیں؟

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ثقلین اور قیصر پٹواری سے تفتیش کی جائےکہ انہوں نے مزید کہاں کہاں دھاندلی کی یہ واردات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری یاسین نہ صرف حلقے میں امیدوار ہیں بلکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر بھی ہیں۔آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،چوہدری یاسین کے خاص ساتھی ثقلین کے ساتھ سرکاری گاڑی میں تین پریزائیڈنگ افسر بھیجنا الیکشن کی شفافیت کو داغدار کرچکا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ کا آغاز

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ انکوائری کے حقائق سامنے آنے تک اس حلقے کے نتائج قبول نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں الیکشن آج ہوگا۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

 

 

Back to top button