پولیس نےجسم پرلگانےوالےعام پاؤڈر کومنشیات سمجھ کرشہری کوپکڑلیا

ارجنٹینا میں پولیس نےجسم پرلگانےوالےعام خوشبودار پاؤڈر کومنشیات سمجھ کرشہری کو جیل میں ڈال دیا۔
ارجنٹینا میں ایک شہری کواس وقت غلط طریقےسےجیل میں ڈال دیا گیا جب پولیس نےٹالکم پاؤڈرکوکوکین سمجھ لیا اورشہری کو جیل میں ڈال دیا۔
رپورٹس کےمطابق پاؤڈر نما مادےکی اصل نوعیت کاتجزیہ کرنےمیں پولیس کو تین ہفتے لگے۔
میکسیمیلیانو نامی شہری اکوسٹا مینڈوزا کے قصبے سے دارالحکومت بیونس آئرس کی طرف بس پرسوارہوا۔ تھوڑی دیر بعد بس کو لا پازمیں پولیس کی جانب سےجانچ کےلیے روک دیا گیا۔
کزن کا انگوٹھا کاٹ کر 10 لاکھ روپے نکلوانے والا ملزم گرفتار
پولیس نےبس میں ایک شہری کے پاس سے 18 ٹالکم پاؤڈرز کے ڈبےبرآمد کیےاوراس سےپوچھ گچھ کی۔ شہری کی وضاحت کے باوجود پولیس نےٹالکم پاؤڈرز پر منشیات کےشبہ میں شہری کو حراست میں لےلیا۔
پاؤڈر پرکسی بھی قسم کا ٹیسٹ کیے بغیر میکسیمیلیانو کو اس کے اہل خانہ کوآگاہ کیےبغیر سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا۔
تاہم جب بعد میں ٹیسٹ کیا گیا تو افسران کو پتہ چلا کہ شہری اپنےسامان میں ذاتی حفظان صحت کےلیےٹالکم پاؤڈر کے ڈبے لےکرجا رہا تھا۔