بلوچستان میں سیاسی اختلافات،صدرمملکت نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا

بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کیلئے پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعلیٰ  سرفرازبگٹی کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اورصوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیےروانہ ہوگئے،وزیراعلیٰ اورملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات متوقع ہے جب کہ اس قبل وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی کراچی میں فریال تالپور سے ملاقات کی تھی۔

بعدازاں رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کو ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین میں جاری اختلافات کے حوالے سے مسائل کو حل کروائیں گے۔

Back to top button