چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان جوزبٹلر کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہے۔ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔

انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔

انگلش ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

Back to top button