سیاست دانوں نے ہمیشہ اقتدار کو اصولوں پر ترجیح دی،شاہد خاقان

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاستدانوں نے ہمیشہ اقتدار کو اصولوں پر ترجیح دی۔

جڑواں شہروں میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آئین توڑ کر اورجبر سے ملک نہیں چلتے،ہمارا پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ہے، پارلیمان کی دوتہائی اکثریت پیسےدے کرایوان پہنچے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کےفیصلےکر رہے ہیں،سیاست دانوں نےاقتدارحاصل کرنےکیلئےسب اصول چھوڑدیئے،جب الیکشن چوری ہوگا توملک میں سیاسی انتشارہی ہوگا۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھاکہ ہم نےملک کےاس نظام کو بدلنا ہے،جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے،حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں،ملک کے حالات کو بہتر کرنے کےلیےہم نےاپنا حصہ ڈالنا ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایک دفتر کا افتتاح ہوا ہے یہ سلسلہ بڑھتا جائے گا، ہماری جماعت ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے،عوام تینوں بڑی جماعتوں سےمایوس ہو چکے ہیں،عوام کو متبادل جماعت چاہیے۔

Back to top button