صدر مملکت آصف زرداری نے  چینی جنرل کو نشان امتیاز سے نواز دیا

 صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی چیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا۔

چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا

صدر آصف علی زرداری سے پیپلز لبریشن آرمی کی زمینی افواج کے کمانڈر جنرل لی چیاو منگ کی ملاقا ت ہوئی۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے۔دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں۔

صدر مملکت نےچین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نےدونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک-چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا،پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

چینی  جنرل کمانڈر لی چیاؤمنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

تاجروں تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار،کل ہڑتال کااعلان

کمانڈر لی چیاو منگ نےپاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی بھی مذمت کی۔جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Back to top button