تاجروں تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار،ہڑتال کااعلان

تاجر دوست اسکیم، بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کیخلاف ملک کی دونوں بڑی تاجر تنظیموں کا ایف بی آر سے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے کل شٹرڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا۔

مرکزی انجمن تاجران اورتنظیم تاجران پاکستان نے کل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان  کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی دعوت کے باوجود تاجر مذاکرات میں نہیں آئے،۔صرف حکومتی موقف کے حامی بعض تاجر نمائندے ایف بی آر پہنچے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومت تاجر دوست اسکیم کے ایس آر او میں ترمیم کیلئے تیار،تاجر اربوں کا بزنس کرنے کے باوجود ٹکہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں،تاجروں پر بہت کم شرح سے ایڈوانس انکم ٹیکس لگایا گیا، ایس آر او میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گی۔

ذرائع کے مطابق چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل،انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے  چینی جنرل کو نشان امتیاز سے نواز دیا

ذرائع کے مطابق 10کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کیلئے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا امکان ہے۔

Back to top button