توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کونوٹس

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمر ان خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4ستمبر کو ہوگی۔ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن کیس پر سماعت کریگا۔گزشتہ سماعت پرفواد چوہدری الیکشن کمیشن کے سامنے ہیش ہوئے تھے۔یہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے۔

جے یو آئی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

فواد چوہدری نے جواب جمع کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سےوقت مانگاتھا۔بانی پی ٹی آئی ایک بار الیکشن کمیشن کے سامنے ہیش ہوچکے ہیں۔

Back to top button