جے یو آئی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کردی

جے یو آئی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی کل تاجروں کی شٹرڈاؤن  ہڑتال کی حمایت کردی ۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےمال روڈ پرتاجروں کے کیمپ کا دورہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو کچھ ملک کے حالات ہیں ہر شخص پریشان ہے حکومت نے ملک کی معشیت برباد کر دیا کل کی شٹر ڈاون ہڑتال پورے پاکستان میں ہو گیاگر حکومت نے ریلیف نہ دیا تو پھر ہڑتال کا دائرہ کار وسیع ہو گاہم اب حق لیکر چھوڑیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ  پاکستان میں جو حالات اس وقت ہیں اس نے سب کو برباد کر کے رکھ دیا ہےحکومت نے ظالمانہ ٹیکس لگائے ہیں۔غریبوں پر ٹیکس کی بھرمار لگائی گئی کسی کو کتنا ٹیکس کسی کو کتنا لگا یہ ناانصافی ہے۔ہماری یہ تحریک آگے بڑھ رہی ہے۔کل ایک تاریخی شٹر ڈاون ہڑتال ہو گی۔

امیرجماعت اسلام ینے کہا کہ یہ آئی پی پیز کو ہم نہیں پال سکتےیہ آئی پی پیز شریف خاندان کی ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیامیں تاجر برادری سے کہتا ہوں اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہےتاجر ہمارا ساتھ دیں گےحکومت نے جو معاہدہ دیا ایک صوبے میں دو ماہ کے لیے بجلی کی قیمتییں کم کیں یہ انصاف نہیں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کونوٹس

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جو واقعہ بلوچستان میں ہوا وہ افسوسناک ہےانسانوں کی حفاظت کرنے حکومت کی ذمہ داری ہےدہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیےاگر کاروائی نہیں کی گئی تو یہ حکومت کی نااہلی ہے۔

Back to top button