صدرزرداری کی پرنس رحیم سےملاقات،پرنس کریم کےانتقال پرتعزیت

صدر مملکت آصف علی زرداری نےپرنس رحیم الحسینی سےملاقات کرکےوالد اور اسمٰعیلی مسلمانوں کے49ویں امام شہزادہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کےعوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔
اعلامیے کےمطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سےمحروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سےذاتی تعلق تھا،انتقال سےگہرا صدمہ پہنچا۔
صدر مملکت نےمرحوم آغا خان کےپاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیش قیادت نےپاکستان اوردنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔چین کےسرکاری دورےکےدوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اورانسانیت کے لیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنےپرتگال کےدارالحکومت لزبن آیا ہوں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انسانیت کیلئےمرحوم آغا خان کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائےگا،صدر مملکت آصف علی زرداری نےامید ظاہر کی کہ اسمٰعیلی برادری کے50ویں روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کےاپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
صدر مملکت پرنس کریم آغا خان مرحوم کی وفات پر تعزیت اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنےکیلئےلزبن کے دورےپرہیں۔
مرحوم آغا خان نےاپنی زندگی خدمت خلق اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئےوقف کی۔صدر پاکستان کا دورہ پاکستان اورآغاخان خاندان کےدرمیان گہری اور پائیدار دوستی اور پرنس کریم آغا خان کی میراث کےدیرپا اثرات کواجاگر کرتا ہے۔
