وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کےلیے پر عزم ہوں۔

شہباز شریف نےکہا کہ ٹرمپ کو دوبارہ امریکا کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں،نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے ک لیے پرعزم ہوں۔

بلاول بھٹو کی مبارک باد

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ذرداری نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں جیتنے پر مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو ذرداری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارک ہو، امریکا کے عوام نے ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔

انہوں نےکہا کہ یہ جنگ مخالف فتح ہے اور جنگ مخالف مینڈیٹ ہے، امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ امن کو ترجیح دےگی۔

بلاول بھٹوذرداری کاکہنا تھا کہ امید ہے امریکا کی نئی انتظامیہ عالمی تنازعات کو ختم کرنے میں مدد کرےگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 270 کا میجک  نمبر حاصل کرلیا، دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب

واضح رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کےصدارتی انتخابات میں میدان مارلیا، ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کر کے دوسری بار صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

 

ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیےجب کہ کاملا ہیرس اب تک 266 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں،
صدارتی انتخاب میں جیت کےلیے 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔

Back to top button