پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر سے دھرنے ختم

پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر جاری دھرنے ختم کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ سہیل افریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاؤس کے باہر دھرنے کی جگہ سے روانہ ہو گئے، جس کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
عمران خان کو علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل نہ کرنے کا فیصلہ؟
پارلیمنٹ لاجز میں بھی پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے ممبران نے دھرنا ختم کر دیا، تاہم پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن ارکان اسمبلی کا دھرنا جاری ہے۔ اس میں محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔
عمران خان کےطبی معائنہ میں پی ٹی آئی کی نمائندگی متنازع بن گئی
بیرسٹر گوہر کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا اعلان محمود خان اچکزئی کریں گے اور بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے، جسے سب کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت محمود خان اچکزئی کریں گے۔
عمران خان کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے : اسد قیصر
اجلاس میں تمام پارلیمنٹیرینز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے ساتھ ساتھ دھرنے کے مستقبل اور بانی چیئرمین کی میڈیکل رپورٹ پر بھی تفصیلی غور کیا جائے گا۔
