حماد اظہر نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ بتادی

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر کا پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا۔
اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ میں نے بہت سوچا ہے، عمران خان کا کہنا تھا اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے۔
حماد اظہر کے مطابق عمران خان نے کہا تمہاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے، اگلے دن میں نے صوبائی حلقوں سے اپنےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودہدری، شہباز گل اور حماد اظہر جیسے بڑے نام شامل نہیں ہیں۔
