اینٹی کرپشن کے 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب، صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کر لی۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی جس کے دوران پرویز الہٰی پیش ہوئے۔عدالت نے پرویز الہٰی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی حفاظتی ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہوئی، ان کے خلاف روز کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کوئی اور نیا مقدمہ درج ہوا ہے تو اس کے لیے حفاظتی ضمانت دوبارہ دائر کریں۔
