پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کو مسترد کردیا

تحریک انصاف کے سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کو مسترد کردیا۔

سینٹرعلی ظفرکا سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارےساتھ قائمہ کمیٹیوں میں فارم 47 والا حشر کیا گیا،ہم ان کمیٹیوں کو مسترد کرتے ہیں،اگر آپ ایوان کو کمیٹیوں کے بغیر چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔اپوزیشن کے بغیر کیسے کمیٹیاں چلائیں گے؟ اپوزیشن کے حصے کی کمیٹیاں بھی حکومت نے اپنے پاس رکھ لیں۔

عدت نکاح کیس: عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے

 

علی ظفرکا مزید کہنا تھا کہ جن کمیٹیوں کی ترجیحات مانگی گئی تھیں وہ نہیں دی گئیں،اب کہا گیا کمپیوٹر نے یہ نام دئیے ہیں،ہم اس عمل کو مسترد کرتے ہیں،حکومت چاہتی ہے ان کا احتساب نہ ہوں،یہ پارلیمانی روایات اور جمہوریت کے خلاف ہے۔

Back to top button