پیپلزپارٹی حکومت سے ناراض،بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
پیپلزپارٹی حکومت سے ناراض ہو گئی۔بجٹ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں پی پی پی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کا اجلاس جاری، رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی
ذرائع کے مطابق پی پی ارکان بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے پر برہم ہو گئے۔ کہا کہ حکومت کے اہم اتحادی ہیں ۔حکومت پی پی کو اہمیت نہیں دے رہی۔حکومت کا ہر معاملے پر ساتھ دیا۔ حکومت نے کسی بھی معاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ پی پی نے تنخواہوں میں پچیس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا۔پی پی ارکان کی اداروں کی نجکاری کی بھرپور مخالفت کی۔