ایک سال میں پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

اکنامک سروے میں انکشاف ہوا کہ ایک سال کے دوران گدھوں اور گھوڑوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اکنامک سروے کے مطابق  ایک سال میں گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی،گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی،سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی،دو سال میں گدھوں کی تعداد میں لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی

 

ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا،ملک میں گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ تک ریکارڈ کی گئی،ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا،ایک سال میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا،بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا۔

Back to top button