شادی پر جوڑے کاریسلنگ مقابلہ،ہارنےوالاگھرکےکام کریگا

شادی ایک ایسا خاص دن ہوتا ہے جس کا انتظار دلہا دلہن دونوں کو ہوتا ہے مگر ایسا نہیں ہوتا کہ وہ اس موقع پر ایک دوسرے سے ریسلنگ مقابلہ کرنے کا فیصلہ کریں۔
مگر ایسا واقعہ چین میں سامنے آیا، جہاں ایک جوڑے نے اپنی شادی کو ریسلنگ مقابلے میں تبدیل کر دیا۔
اس مقابلے کی خاص بات یہ تھی کہ ہارنے والے کو زندگی بھر گھر کے کام کرنا ہوں گے۔
صوبہ Guizhou کے علاقے Zunyi سے تعلق رکھنے والے دلہا ہی ین شینگ ایک پروفیشنل ریسلر ہیں اور مئی کے شروع میں انہوں نے اپنی دلہن کے ساتھ اس انوکھے مقابلے کو پلان کیا۔
شادی کے موقع پر روایتی اسٹیج کی بجائے جوڑے کی جانب سے ایک ریسلنگ رنگ کو لگایا گیا جبکہ ایک بڑی اسکرین پر ڈرامائی انداز میں دلہا بمقابلہ دلہن کا پوسٹر لگا ہوا تھا۔
انہوں نے شروع میں ان ٹیموں کی قیادت کی جو بیسٹ آف تھری مقابلوں کا حصہ بنی تھیں اور ہارنے والی ٹیم کو زندگی بھر گھریلو کام کرنا تھے۔وہاں موجود مہمانوں نے ان مقابلوں میں خوب دلچسپی دکھائی۔
جب یہ ایونٹ اختتام پر پہنچا تو دلہا اور دلہن نے رنگ میں قدم رکھے۔دلہن نے آسانی سے دلہا کے حملے کو روک کر زمین پر پٹخ دیا۔ریفری نے دلہن کو فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب زندگی بھر گھر میں کوئی کام نہیں کرے گی۔
دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ مقابلوں میں شریک تمام افراد تربیت یافتہ تھے اور ان کے تحفظ کو ترجیح دی گئی تھی۔
