پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس پھر ڈی لسٹ
ایکشن کمیشن نے فل بنچ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس ایک مرتبہ پھر ڈی لسٹ کردیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت 6 جون کو تھی۔
الیکشن کمیشن 6 جون کو اسلام آباد کے ایم این ایز طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل اور خرم نواز کے کسز کی سماعت کرے گا
اسلام آباد کے ایم این ایز نے الیکشن ٹریبونل منتقلی کی درخواست دے رکھی ہے۔