سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
سندھ حکومت نے بھی تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔
کراچی انتظامیہ کا جواب میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پیش نظر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
کراچی کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو شہر میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی وجہ عدالت کو بتادی۔
کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی نے سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔
ڈی سی شرقی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے مزار قائد کے سامنے، نشترپارک یا شارع قائدین پر جلسے کی اجازت مانگی تھی تاہم سکیورٹی اداروں نے ضلع انٹیلی جنس کمیٹی میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔
مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ڈی سی شرقی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں قومی سطح کے لیڈر شریک ہوں گے، امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ڈی سی شرقی شہزاد فضل عباسی نے اپنی رپورٹ میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایس ایس پی کی رپورٹ کے بعد ہی اجازت دینے کے مجاز ہیں۔