پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

بالی ووڈ فلموں کے معروف پنجابی گلوکار راجویر جوندہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، ان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

35سالہ راجویر جوندہ ہماچل پردیش کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد فورٹس ہسپتال موہالی میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت تاحال تشویش ناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار راجویرد جوندہ اپنے گانوں میرا دل اور سراداری سے شہرت رکھتے ہیں۔

راجویر ہماچل پردیش کے علاقے بَدی کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل سڑک پر موجود 2 مویشیوں سے ٹکرا گئی۔

گلوکار کو حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جس کے بعد انہیں موہالی کے ہسپتال  منتقل کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جوندہ کو دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر لایا گیا۔

اس سے قبل انہیں مقامی سول اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا دل بند ہو گیا، تاہم فوری طبی امداد کے بعد انہیں فورٹس ہسپتال موہالی منتقل کیا گیا۔

Back to top button