راناثنانےپی ٹی آئی کااحتجاج فلاپ پلان قرار دیدیا

وزیراعظم پاکستان کےمشیر برائےسیاسی امور راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کا24نومبرکا احتجاج فلاپ پلان قرار دیدیا۔
راناثنااللہ کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
وزیراعظم پاکستان کےمشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا24 نومبر کا احتجاج حکومت کے لیےبالکل کوئی چیلنج نہیں، یہ خود ان کےلیےنقصان کاباعث بنے گا۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہر ایم این اے کو 10 ہزار اور ایم پی اےکو5ہزار لوگ احتجاج میں لانے کا کہا ہے، تو سوال یہ ہے کہ کیا ان لوگوں کو جیب میں ڈال کر لایا جائے گا۔
پی ٹی آئی کااحتجاج ناکام ہوگا،راناثنااللہ
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ جتنے لوگوں کو لانےکامنصوبہ ان کا ہے اتنی تو شاید کسی صوبے میں ٹرانسپورٹ ہی موجود نہیں، اور دوسرا دنگا فساد کرنے والوں کو اتنی آسانی سے آنے کون دے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا احتجاج فلاپ ہوگا اور پھر دوبارہ سنبھلنے میں ان کووقت لگے گا، انہوں نے کوئی ہوم ورک نہیں کیا، صرف میڈیا پر سنسنی پھیلا رہے ہیں۔
احتجاج کی بے وقت کال دی گئی،مشیروزیراعظم
رانا ثنااللہ نےکہاکہ پی ٹی آئی نےاحتجاج کی بے وقت کال دی ہے، مذاکرات کی پیشکش ہم پہلے بھی کرچکے ہیں لیکن بات چیت عمران خان کی ڈکشنری میں شامل ہی نہیں۔
وی پی این کی بندش پرراناثنااللہ کا بھرپور جواب
وی پی این کی بندش سے متعلق پوچھے گئے سوال کےجواب میں راناثنااللہ نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے غیرضروری رائے دی ہے، یہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کام نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے حکومت کی حمایت کے لیے یہ کام کیا ہو گا لیکن یہ تو تنقید کی وجہ بن گیا۔سادہ سی بات ہے کہ حکومت نے ’ایکس‘ کے غلط استعمال پر پابندی لگائی ہے تو لوگ وی پی این کا استعمال کررہے ہیں۔
