24نومبرکےاحتجاج کیلئےبشریٰ بی بی متحرک،اہم ملاقاتیں

24نومبرکےاسلام آباد احتجاج کیلئےعمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہو گئیں۔احتجاج کی تیاریوں کیلئےاہم عہدیداروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاورمیں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اوربلوچستان کے عہدیداروں کےاجلاس ہوئے۔تمام اجلاسوں میں اہلیہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی نے بات چیت کی۔بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کاپیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیےجہدوجہد تیزکی جائے۔

علاوہ ازیں گزشتہ دنوں بانیٔ تحریکِ انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےپی ٹی آئی کی مشاورت میں شامل ہونے کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آ رہیں مگروہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گی۔بشریٰ بی بی بتائیں گی کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان  کی کیا کیا ہدایات ہیں۔انہوں نےپشاورسےملک بھرکی تنظیم کو احکامات بھی جاری کیے تھے۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کےساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں مینا خان، شاہد خٹک اور سہیل آفریدی شریک تھے۔بشریٰ بی بی نےملاقات میں بانی پی ٹی آئی  عمران خان کا پیغام انصاف اسٹوڈنٹس اور یوتھ لیڈرز کو پہنچایا۔

 عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی نوجوانوں سے بہت توقعات ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی ہزارہ، ملاکنڈ اور بلوچستان کے عہدیداروں کےاجلاس ہوئے۔ذرائع کے مطابق تمام اجلاسوں میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بات چیت کی۔بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیےجدوجہد تیز کی جائے۔

عمران خان کی کال پر24نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے تیاریاں  جاری ہیں۔

Back to top button