عمران خان ،بشریٰ بی بی کیخلاف فرح گوگی کے وعدہ معاف گواہ بننے کاامکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نئے مقدمات میں حکومت نے فرح گوگی کو وعدہ معاف گواہ بنانے کیلئے رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور نئے مقدمات بنانے کیلئےتیاریاں شروع کردیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فرح گوگی کوکرپشن کیسز میں وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے منایاجارہاہے۔فرح گوگی کاکرداراہم ہوگیا،بزدار دور کی کرپشن کی فائلیں از سرنوترتیب دے دی گئیں۔فرح گوگی کی دبئی میں حکومتی ذرائع سے متعدد بارملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرح گوگی اہم رابطوں کے بعد دبئی سے امریکہ روانہ ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق نئے مقدمات کا مقصد پی ٹی آئی پرمزید دباؤ بڑھانا ہے۔فرح گوگی کے پاس موجود بزدار کرپشن ثبوتوں کے تانے بانے بشریٰ بی بی سے ملتے ہیں۔عمران خان کی طرف سے فائنل کال کے بعد بشریٰ بی بی غیراعلانیہ پارٹی کی قیادت سنبھال چکی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔اور بشریٰ بی بی غیراعلانیہ طورپراحتجاج کی قیادت کررہی ہے۔تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی اورعدلیہ کی آزادی کیلئے احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے بعد سینئرقیادت کی جانب سے ڈھکے چھپے الفاظ میں عمران خان کی احتجاج کی کال کی مخالفت بھی کی جارہی ہے۔کیونکہ سینئرقیادت کا خیال ہے کہ عمرا ن خان نے احتجاج کی کال ٹھیک وقت پرنہیں دی۔کیونکہ تحریک انصاف کو مختلف مقدمات میں ریلف مل رہاہے۔عمران خان کی بھی متعدد مقدمات میں ضمانت ہوچکی مزید ایک دو کیس رہ گئے ہیں وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گے۔دوسری جانب یہ بھی کہا گیا کہ کارکن آئے روز احتجاج سے مایوس ہوچکے ہیں۔اس وجہ سے احتجاج کی کال سے پہلے ورکرز کنونشن سے کارکنوں کو متحرک کرنے کی ضرورت تھی۔

Back to top button