نائجیریا میں بڑی تصویر بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
نائیجیریا کےڈاکٹر نےملک کی ثقافتوں کاجشن مناتےہوئے10,814.5 مربع فٹ کی تصویر بنا کرعالمی ریکارڈ بنادیا ۔
فولا ڈیوڈتولارام نےکئی دنوں کےدوران5,000 نشستوں والےاسٹیڈیم میں ایک بڑے کینوس پر واٹرپروف مارکرکااستعمال کرتےہوئے۔تنوع کی وحدت کےعنوان سے اپنی ڈرائنگ بنائی۔
دنیا کی سب سےبڑی ڈرائنگ میں نائیجیریاکاایک بڑانقشہ دکھایا گیا ہےجس میں مختلف لوگوں کی تصویریں اورملک کےعلاقوں کی ثقافتی تصویریں ہیں۔
ڈیوڈتولارام نےگنیزورلڈریکارڈز کوبتایا کہ نائیجیریا کاملک ایک کثیر ثقافتی قوم ہے۔میں کچھ ایسا بنانا چاہتا تھاجواس کے مطابق ہواورلوگوں کو ان کی ثقافتوں کو منانےکاموقع فراہم کرے۔
انہوں نےمزید کہا کہ اس ریکارڈ ڈرائنگ کوشروع کرنےسےپہلے میں نےذاتی طورپران مختلف ثقافتوں کا تجربہ کرنےکےلیےاپنے ملک کا دورہ کیااوریہی تجربہ تھاجو میں اس ڈرائنگ کو بنانےکے لیےاسٹیڈیم میں لایا تھا۔