راولپنڈی احتجاج : عالیہ حمزہ سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے لیاقت باغ میں احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 25 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 28 ستمبر کو لیاقت باغ میں احتجاج اور درج مقدمات کی تفتیش کےلیے پولیس نے 2 مقدمات میں نامزد 25 پی ٹی آئی رہنماوں کے وارنٹ ناقابل ضمانت گرفتاری حاصل کر لیےہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ نیو ٹاون اور وارث خان میں درج مقدمات میں جاری کیے۔

پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے،ان میں عالیہ حمزہ، عامر مغل،شہریار ریاض،کرنل اجمل صابر شامل ہیں۔اس کےعلاوہ سابق صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ، صدر پی ٹی آئی راولپنڈی چوہدری امیر افضل،عمر تنویر بٹ،خلیق زیاد کیانی،تیمور مسعود کےبھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیےگئے ہیں۔

اے ٹی سی عدالت نےتمام 25 ملزمان کو گرفتار کرکے 21 اکتوبر کوپیش کرنےکا حکم دےدیا ہے۔پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کےبعد گرفتاری کےلیے چھاپے مارنےشروع کر دیے۔

ملزمان کےخلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت تعزیرات پاکستان کی دفعات کےتحت مقدمات درج ہیں۔

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

Back to top button