لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ: رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے فوری رہائی کا حکم

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دےدیا۔

لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں درخواست گزار کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل سننےکے بعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنےاور رہائی کا حکم دےدیا۔

 یاد رہے کہ زرتاج گل کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیاتھا اور ان کی نظربندی کےخلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت  میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

راولپنڈی احتجاج : عالیہ حمزہ سمیت 25 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Back to top button