جنگ بندی کے مذاکرات کےلیے تیار ہیں : حماس

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کےرہنما سامی ابو زہری کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی بات چیت کےلیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے اپنے بیان میں کہاکہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی فوج کےمکمل انخلا سے مشروط ہو گا، غزہ میں جنگ بندی سےمتعلق نئی تجاویز پر ثالثین کو جواب دےدیا ہے۔

سامی ابو زہری نے مزید کہاکہ حماس غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کےلیے تیار ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی ’انروا‘ پر پابندی لگادی

قبل ازیں امریکا کی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنس نے بھی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق بل برنس کی تجویز میں 8 مغویوں کی رہائی کے بدلےدرجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

واضح رہےکہ اکتوبر 2023 سےاب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرگئی ہےجن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

Back to top button