حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے : شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت حکومتی ڈھانچے کےحجم اور اخراجات میں کمی سےمتعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے  کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی ہماری ترجیح ہے، حکومت کی ادارہ جاتی اصلاحات کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کوکم کرنا اور عوام کو فراہم کی جارہی سروسز میں بہتری لانا ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکہا کہ ایسے ادارے جنہوں نےپبلک سروس کےحوالےسے کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی اور قومی خزانے پر بوجھ ہیں ان کو یا تو فوری ختم کیاجائے یا پھر ان کی فوری نجکاری کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کےکاروباروں کی حوصلہ افزائی کرنےوالے ادارے اسمال اینڈ میڈیم اینٹر پرائیزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی خود نگرانی کروں گا جب کہ سمیڈا کو بھی وزیر اعظم آفس کےتحت لایاجائے۔

 

پنجاب میں 500 یونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف ملے گا : نواز شریف

اجلاس میں وفاقی حکومت کی رائٹ سائیزنگ کے حوالےسے وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نےتجاویز پیش کیں، جس میں ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب خالی آسامیاں ختم کرنےکی سفارش کی گئی۔

دوران اجلاس نان کور سروسز اور عام نوعیت کےکام مثلاً صفائی، جینیٹورئل سروسز، کو آؤٹ سورس کرنےکی سفارش کی گئی اور بتایاگیا اس کےنتیجے گریڈ 1 سے 16 تک کی متعدد آسامیاں بتدریج ختم کی جاسکیں گی۔

Back to top button