سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنیوالے اب عمرہ کر سکیں گے
اب سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے، سعودی وزارت حج نے اس سلسلے میں خصوصی اجازت دے دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دینے کے اہل 49 ممالک کے شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جب کہ ای ویزہ کے اہل افراد سعودی عرب آمد پر ائیرپورٹ سے ہی سیاحتی ویزہ حاصل کرسکیں گے۔
سعودی وزارت حج نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اوریورپی ویزہ رکھنے والے افراد بھی سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے جبکہ فیملی وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد بھی ایپلی کیشن کے ذریعے درخواست دے کر عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔
عمران مخالف دھمکی آمیز خط کی اصل کہانی کھل گئی
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے حال ہی میں سعودی حکام نے خانہ کعبہ کے گرد لگے بیرئیرز کو ہٹا دیا جس کے بعد زائرین کو اب حجرِ اسود کو بوسہ دینے کی اجازت دی گئی ہے، سعودی حکام نے یہ بیرئیرز کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں لگائے تھے۔
