بلوچستان میں سیلاب سے مزید چھ اموات، نقصان کی رپورٹ جاری

بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں ہونے والی تباہی کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، مزید 6 اموات کی تصدیق کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 182 ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں اب تک 18087 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران لسبیلہ میں ایک اور 4 افراد جبکہ ژوب میں ایک بچی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ حالیہ بارشوں میں اب تک 75 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
قلعہ سیف اللہ میں دولت زئی، اورکزئی اور اورگاز کے علاقوں میں 20 سے زائد مکانات منہدم ہو گئے ہیں جبکہ 40 خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

ضمنی الیکشن: ن لیگی ، پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم، متعدد گرفتار

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک 18087 مکانات کو نقصان پہنچ چکا ہے جن میں سے 4702 مکمل جبکہ 13385 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

Back to top button