ملتان ٹیسٹ : انگلینڈ 144 رنز پر ڈھیر، پاکستان 152 رنز سے فتح یاب
پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 152 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔ قومی ٹیم کے اسپنرز نعمان علی نے 8 اور ساجد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کےکھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھادی جب کہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔
نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا جب کہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس نعمان علی کے پانچویں شکار بنے جو 37 رنز بنا کر اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے۔برینڈن کیرس اور جیک لیچ کو بھی نعمان علی نےآؤٹ کیا۔
تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نےپہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا جب کہ انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی نعمان علی کےحصے میں آئی۔
انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بین اسٹوکس 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ برینڈن کیرس نے 27 اور اولی پوپ نے 22 رنز اسکور کیے۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کےخسارے کےساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کےلیے 297 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی دوسری اننگز
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنزپرآؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کوٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا۔
پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستان کاآغاز مایوس کن رہا اور 9 کے مجموعے پر عبد اللہ شفیق صرف4 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود بھی11 رنز کےمہمان ثابت ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو ثاقب بشیر نےآؤٹ کیا۔
صائم ایوب پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری اسکوررکامران غلام 26 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
ان کے بعد صرف سلمان علی آغاز نےمزاحمت کی تاہم وہ بھی63 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی پوری ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہوگئی اورمیزبان ٹیم کومجموعی طور پر 296 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔
اس سے قبل آج صبح انگلینڈ نےاپنی پہلی نامکمل اننگز کاآغاز239 رنز6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو4رنز پر پویلین لوٹا دیا اور اننگز میں اپنا پانچواں شکار کیا جبکہ اگلے آنے والے کھلاڑی میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نےبولڈکیا، انہوں نے6 رنز اسکور کیے۔
جیمی اسمتھ 21 رنزبنا کرآؤٹ ہوئےجبکہ جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئیں۔
بنگلورو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم 46 رنز پر آل آؤٹ
یاد رہے کہ پاکستان نےپہلی اننگز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنےوالے کامران غلام کی سنچری کی بدولت 366 رنز اسکور کیےتھےجبکہ انگلینڈ نےکھیل کےدوسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے تھے۔
تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےپہلےمیچ میں انگلینڈ نےپاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سےشکست دی تھی، مہمان ٹیم کوسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔