شاہ محمودقریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقر نجفی نے شاہ محمود کو 9 مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور مقدمات کی لسٹ دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی گوہر بانو نے لاہور ہائیکورٹ  میں درخواست دائر کررکھی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود سابق وزیر خارجہ اور سیاسی جماعت کے رہنما ہیں، خدشہ ہے کہ 9 مئی کے بعد درج کسی خفیہ مقدمے میں پولیس شاہ محمود کو گرفتار کرلے گی۔

Back to top button