دوست ممالک کے چہرے سوال کرتے ہیں کب تک قرض لیں گے؟

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ہمارے دوست کہتے تو کچھ نہیں مگر ان کے چہرے سوال کرتے ہیں ہم کب تک قرض لیں گے؟ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا حکومتیں انڈسٹری نہیں لگاتیں بلکہ زراعت کو بڑھانے کے لیے سہولتیں فراہم کرتی ہے، ہم نے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر انویسٹمنٹ کی، پنجاب میں لاکھوں لیپ ٹاپس میرٹ پر فراہم کیے۔ان کا کہنا تھا لیپ ٹاپس سے متعلق بہت سے الزامات کے تیر چلائے گئے لیکن میرٹ سے ہٹ کر کسی ایک کو بھی لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں محفوظ ہے، نوجوان اپنی محنت اور قابلیت سے عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنائیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا چین پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، چین سے ایک ارب ڈالر آ چکے ہیں، ہمارے دوست کہتے تو کچھ نہیں مگر ان کے چہرے سوال کرتے ہیں کہ ہم کب تک قرض لیں گے؟ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یو اے ای اور قطر پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، آئیں ہم مل کر پاکستان کو بنانے کا عزم کریں، ہم مل کر پاکستان کا کھویا ہوا مقام دلوائیں گے، ہمیں کامیابی حاصل کرنے کے لیے تاریخ سے سبق سیکھنا ہو گا، ہمیں عہد کرناہوگا کہ پاکستان کی تقدیر بدلنےکیلیے محنت کریں گے، ہمیں باتوں اور وعدوں کے بجائے عملی طور پر کچھ کرکے دکھانا ہوگا، اتحادیوں کے ساتھ مل کرملکی ترقی کا سفر جاری
یونان کشتی سانحہ: ایف آئی اے نے ایک اور ایجنٹ کو گرفتار کرلیا
رہےگا۔
