پرتشدد واقعات،کابینہ نے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کے فیصلے کی توثیق کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیاگیا۔

وفاقی کابینہ نے کی 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت اور واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کردی۔ شرکاء نے شرپسندوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے رائے دی کہ فوجی املاک کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلایا جائے جبکہ سول املاک کا ٹرائل سول عدالتوں میں چلایا جائے، جن شہروں میں فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے فوجی عدالتیں وہیں پرقائم کی جائیں۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق قومی اسپورٹس پالیسی برائے دو ہزار بائیس تا ستائیس پیش ہوگی۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا ایجنڈا زیر غور آئے گا جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

Back to top button