شاہ رخ کی فلم پٹھان نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی

بھارت کے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی متنازع فلم پٹھان نے 24 جنوری کو بھارت میں ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پٹھان‘ نے ’پری بکنگ‘ کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں لیکن جب اس کا ایک پروموشنل گیت ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا تھا تو اسے انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسکے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ’بائیکاٹ پٹھان‘ کا ہیش ٹیگ چلا دیا اور شاہ رخ خان کو زندہ جلانے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔
لیکن اس سب کے باوجود شاہ رخ خان اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ مستقل رابطے میں رہے اور اپنی فلم کی پروموشن کے لئے ان کے ساتھ مختصر گفت و شنید بھی کر رہے ہیں۔ پٹھان کی ریلیز کے ساتھ ہی بھارتی سینمائوں میں دھوم مچانے والی فلم کی کامیابی پر شاہ رخ خان نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ’پٹھان‘ کی حمایت کی۔ انھوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ پٹھان کو اتنا کامیاب بنانے کے لیے آپ سب کو میری طرف سے ایک زوردار سی جھپی۔ ان سب کا شکریہ جنھوں نے میری فلم کے گانوں پر ڈانس کیا، اس کے کٹ آؤٹس لگائے، ٹکٹ خریدے، ٹی شرٹ بنائیں، دعائیں کیں، اور مسائل سلجھانے میں میری مدد کی۔ شاہ رخ خان کے اس ٹویٹ کو 30 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 80 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اسے لائیک کیا ہے اور ہزاروں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے جبکہ سینکڑوں لوگوں نے شاہ رخ خان سے طرح طرح کے سوالات پوچھے ہیں، شہزاد خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ ’سر، پچھلے ہفتے میری شادی ہوئی ہے۔ مجھے مشورہ دیجئے کہ میں پہلے ہنی مون پر جاؤں یا پٹھان دیکھنے جائوں؟ جواب میں شاہ رخ خان نے اپنے انداز میں لکھا ’بیٹا ایک ہفتہ ہو گیا ہے، ابھی تک ہنی مون نہیں کیا!!! اب اپنی بیوی کے ساتھ پہلے پٹھان دیکھو اور پھر ہنی مون پر جانا، ایک اور صارف نے پوچھا کہ کیا یہ فلم اہل خانہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جا سکتی ہے تو شاہ رخ خان کا جواب تھا، میں نے کل ہی اپنی فیملی کے ساتھ اسے دیکھا، تو آپ بھی دیکھ سکتے ہیں۔
جسویندر سیٹھی نامی ایک صارف نے شاہ رخ خان کو ساڑھی میں ملبوس ایک خاتون کے روپ میں پیش کیا اور اس کے ساتھ ’فیمے فیٹالے‘ لکھا۔ اس پر شاہ رخ خان نے لکھا: ’ارے نہیں، یہ تو میں ہوں اور وہ بھی ایک خاتون کے روپ میں۔ میں جانتا ہوں کہ میں ہر اوتار میں دلکش ہوں، لیکن دوست آپ کو اپنے لیے ایک بہتر ساتھی تلاش کرنا ہوگا۔ آپ کو گمراہ کرنے کے لیے معافی چاہتا ہوں۔ ایک اور صارف نے شاہ رخ کی لمبے بالوں والی تصویر پوسٹ کر کے پوچھا کہ لمبے بالوں کے لیے کوئی ٹپس یا مشورہ دیں۔ شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’اپنی ممی سے سر پر تیل کی اچھی مالش کروائیں۔ ایک صارف نے پوچھا کہ آپ جواب کے لیے سوالات یوں ہی چن لیتے ہیں یا ان کا دلچسپ ہونا ضروری ہے؟ جواب میں شاہ رخ خان لکھتے ہیں کہ ’دلچسپ بہتر ہے۔ نہیں تو ایک ہی قسم کے سوال اور وہی جواب ۔۔۔ یہ ریاضی کی طرح نہیں لگے گا! ان کے ایک مداح نے لکھا کہ انھوں نے رات 12 بجے کے شو کا ٹکٹ لیا ہے لیکن جب وہ دیر سے لوٹ کر آئیں گے تو ان کے والد انھیں گھر میں داخل نہیں ہونے دیں گے، ایسے میں وہ کیا کریں؟ مسئلے کا حل بتاتے ہوئے شاہ رخ خان لکھتے ہیں کہ تم گھر کے باہر ہی سو جاؤ اور صبح ایسا ظاہر کرو کہ جاگنگ کر کے واپس آئے ہو!!! گڈ آئیدیا؟‘ ایک شحص نے لکھا کہ اجے دیوگن نے پٹھان کی ایڈاونس بکنگ پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس ٹویٹ پر شاہ رخ خان نے لکھا کہ اجے برسوں سے ہماری فیملی کے لیے حمایت اور محبت کے ستون کی طرح ہیں۔ وہ ایک حیرت انگیز اداکار اور خوبصورت انسان ہیں۔ یاد رہے کہ پٹھان فلم کا بجٹ 250 کروڑ سے زیادہ تھا جبکہ کئی میڈیا ہاؤسز کے مطابق ریلیز سے قبل ہی اس فلم نے مختلف رائٹس کے فروخت کے ذریعے اس سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
سوشل میڈیا پراداکارشان کی بھتیجی کی ڈانس ویڈیووائرل