ہم جنس پرستی بارے بنی فلم جوائے لینڈ آسکر دوڑ میں ناکام

عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ آسکر کے لیے اکیڈمی ایوارڈز کی مرکزی لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکی، صائم صادق کی بنائی ہوئی فلم جوائے لینڈ کو آسکرز میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا تاہم پاکستانی فلم آسکرز کا حصہ بننے میں ناکام ہوگئی۔
اس کیٹیگری میں جوائے لینڈ کےعلاوہ جرمن فلم ’’آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ‘، ارجنٹائن کی ’ارجنٹائن 1985‘، بیلجیئم کی فلم ’کلوز‘، پولینڈ کی فلم ’ای او‘ اور آئرلینڈ کی فل۔ ’دی کوائٹ گرل‘ کو نامزد کیا گیا ہے۔ اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین فلموں کی کیٹیگری کے لیے ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز کی فلم ’ٹاپ گن میورک‘ اور مشہور ہدایتکار ڈیوڈ کیمرون کی فلم ’اواٹار: دی وے آف واٹر‘ کو بھی نامزد کیا گیا۔
اکیڈمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں سب سے آگے سائنس فکشن فلم ’ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس‘ ہے جس نے 11 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جبکہ پہلی جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’آل کوایٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ’ کو 9 نامزدگیاں ملی ہیں۔ معروف گلوکار ایلویس پریسلے پر بننے والی فلم کے اداکار آسٹن بٹلر اور آنجہانی اداکارہ مارلن مونرو پر بننے والی فلم ’بلونڈ‘ میں مارلن منرو کا کردار نبھانے والی اداکارہ آنا ڈی آرمس کو بہترین اداکارہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
بھارتی فلم ’آر آر آر‘ کے مقبول گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو بہترین موسیقی کیلئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ ملالہ یوسفزئی کی حمایت یافتہ دستاویزی فلم ’’سٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘‘ کو بھی آسکرز ایوارڈز کی نامزدگیوں میں جگہ مل گئی ہے، یاد رہے کہ 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کا میلہ 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا جس میں نامزد ہونے والوں کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ سےنوازاجائےگا۔
ثروت گیلانی نے کس فنکار کیساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟
