ثروت گیلانی نے کس فنکار کیساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے گھریلو تشدد میں ملوث اداکاروں کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کر کے معاشرے میں مزید خرابی پیدا نہیں کرنا چاہتے ہیں، ایک انٹرویو میں ثروت گیلانی نے موقف اپنایا کہ ہم ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کر سکتے جو اپنی بیوی پر تشدد کرتا ہو چاپے وہ ایک بڑا فنکار ہو، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے اپنی بیوی کے ساتھ برا کیا ہے تو آپ کو اپنے موقف پر ڈٹ جانا چاہئے اور ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ اگر کوئی شخص بڑا فنکار ہے لیک  جنسی حملوں یا بیوی پر تشدد میں ملوث ہو۔تو پھر اس کے ساتھ پروجیکٹ نہیں کیا جا سکتا۔ ثروت گیلانی نے ہالی وڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب می ٹو مہم شروع ہوئی تو خواتین فنکاروں نے ان فلم سازوں کے خلاف زبان نہیں کھولی، ثروت نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ فن کو فنکار سے الگ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ فن لوگوں کو خاموش کرنا نہیں ہے، بلکہ یہ اظہار سکھاتا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ نے مخنث افراد پر بنائی گئی پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ پر پابندی کو بھی غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مذہبی معاملات پر کچھ نہیں بولیں گی، کیوںکہ وہ اس ضمن میں اتھارٹی کی اہمیت نہیں رکھتیں، تاہم ’جوائے لینڈ‘ پر کچھ ہی افراد نے اعتراض کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے خود کو ’فیمنسٹ‘ ماننے سے انکار کیا، تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ اگر وہ ’فیمنسٹ‘ نہ ہوتیں تو پھر ہر پلیٹ فارم پر خواتین کی خودمختاری کی بات نہ کرتیں۔

کونسا دُکھ روحی بانو کی المناک موت کی وجہ بنا؟

Related Articles

Back to top button